ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یقین ہے کہ امریکہ ،بھارت دفاعی معاہدہ خطہ میں امن کا پیامبر ہوگا :چین

یقین ہے کہ امریکہ ،بھارت دفاعی معاہدہ خطہ میں امن کا پیامبر ہوگا :چین

Thu, 28 Sep 2017 23:11:51    S.O. News Service

بیجنگ، 28؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) چین امید کرتا ہے کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان فوجی تعاون علاقائی امن اور استحکام کا حامل ہوگانہ کہ برعکس ۔چین کے وزارت دفاع نے آج ایسی امید کا اظہار کیا ۔حالیہ دنوں امریکی دفاع سیکرٹری جیم میتسی کے دورے پر جب ان سے بھارت اور امریکہ کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے متعلق پوچھا گیا تو چینی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل وو کیون نے کہا کہ چین نے ان خبروں کو اہمیت کی نظر سے دیکھا ہے ۔ میٹیس نے 26-27 ستمبر کو بھارت کا دورہ کیا اور اعلی سطحی باہمی تبادلہ خیال بھی کیا ۔ ہمیں امید ہے کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان دفاعی تعاون علاقائی امن اور استحکام کے لئے مناسب ہوگا، نہ ہی برعکس نئی دہلی اور واشنگٹن کے درمیان تعاون بڑھانے کے درمیان چین نے میٹس کے دورے پر قریبی نظر رکھی تھی ۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ نے بھارت کو ایف -16 فائٹر ہوائی جہاز کو مشترکہ طور پر بنانے کی پیشکش کی ہے اور اس نے بحر ہند میں لمبی دوری کی نگرانی کی کارروائیوں کے لئے حفاظتی ڈرونوں کی فروخت کی منظوری دی ہے۔چین کے بحری جہازوں کا بحر ہندمیں ان کی موجودگی میں اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثنا سرکاری گلوبل ٹائمز میں چھپی ہوئی ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ چین-بھارت کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لئے سب سے اہم چیز امن ہے۔آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ چین-بھارت تعلقات کی ترقی کے لئے امن سب سے اہم جزو ہے۔اگرچہ 1962 میں جنگ ہوئی ہے اور1987اور2017میں رکاوٹوں کی وجہ سے یہ دونوں ممالک جنگ کے قریب پہنچ گئے تھے۔ 


Share: